سعودی عرب میں انگور کی سالانہ پیداوار 110 ہزار ٹن سے متجاوز

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انگور کی سالانہ پیداوار 110 ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی۔ خود کفالت کی شرح 58 فیصد ہے۔اخبار24 کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انگور کی کاشت کا رقبہ 4.7 ہزار ہیکڑ ہے۔ تبوک میں 46.9 ہزار …

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انگور کی سالانہ پیداوار 110 ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی۔ خود کفالت کی شرح 58 فیصد ہے۔اخبار24 کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انگور کی کاشت کا رقبہ 4.7 ہزار ہیکڑ ہے۔

تبوک میں 46.9 ہزار ٹن انگور کی پیداوار جبکہ قصیم میں 22.822 ٹن انگور کی کاشت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ حائل میں 12.182 ٹن،عسیر میں9.261 ٹن، مکہ مکرمہ میں 6.069 ٹن اور مدینہ منورہ میں 3.480 ٹن پیداور ہوتی ہے۔

اسی طرح الجوف میں انگور کی پیداوار2.930 ٹن، نجران میں 2.879 ٹن، الباحہ میں 1.227ٹن الشرقیہ ریجن میں 388 ٹن اور حدود الشمالیہ میں 50 ٹن سالانہ پیداوار ہے۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت زراعت مختلف علاقوں میں جدید سائنسی بنیادوں پرانگور کی بہتر انداز میں کاشت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں