یوکرین کا مقامی طور پر تیار کردہ پہلے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

142
Ukraine test
Ukraine test

کیف۔28اگست (اے پی پی):یوکرین نے مقامی طور پر تیار کردہ پہلے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یو این آئی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین میں تیار کردہ پہلے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور میں اس پر یوکرین کی دفاعی صنعت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے میزائل کی تکنیکی خصوصیات سمیت کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔