ابوظہبی۔28اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک طالبعلم ہلاک اور ڈرائیور سمیت 11 زخمی ہوگئے۔عرب نیوز کے مطابق حادثہ میں گاڑی بیرئیر سے ٹکرا کر شارع حتا لطباب کے کنارے ریتیلے ایریا میں الٹ گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔پولیس کے مطابق گاڑی میں 12 طلبہ سوار تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایشیائی ہیں۔