بنگلہ دیش ، توہین عدالت ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سابق چیف جسٹس صاحبان سمیت سات سابق ججز کے خلاف مقدمہ درج

ڈھاکا۔28اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش میں توہین عدالت ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سابق چیف جسٹس صاحبان سمیت اپیلٹ ڈویژن کے سات سابق جج صاحبان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق یہ مقدمہ سپریم کورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ یونس علی اکنڈ نے بدھ کو ہائی کورٹ کی متعلقہ برانچ میں دائر کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ جج …

ڈھاکا۔28اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش میں توہین عدالت ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سابق چیف جسٹس صاحبان سمیت اپیلٹ ڈویژن کے سات سابق جج صاحبان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق یہ مقدمہ سپریم کورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ یونس علی اکنڈ نے بدھ کو ہائی کورٹ کی متعلقہ برانچ میں دائر کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ جج صاحبان نے توہین عدالت ایکٹ 1926 کے تحت حاصل اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

نامزد حج صاحبان میں سابق چیف جسٹس سید محمود حسین، حسن فوز صدیق اور عبید الحسن اوراپیلٹ ڈویژن کے دیگر سابق ججز سید ایمان علی، مرزا حسین حیدر، ابوبکر صدیق اور محمد نورزمان شامل ہیں۔ درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان سب نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور اپنے قانونی دائرہ کار سے ہٹ کر اور غیر آئینی طور پر توہین عدالت کے نام پر سماعت کے بغیر سزا دے کر توہین عدالت ایکٹ 1926 کی خلاف ورزی کی۔