بھارتی رکن پارلیمنٹ پر غیر ملکی اداروں میں غیر قانونی سرمایہ کاری کے الزام میں 908 کروڑ روپے جرمانہ عائد

نئی دہلی ۔28اگست (اے پی پی):بھارتی رکن پارلیمنٹ ایس جاگتھرکشکن اور ان کے خاندان پر غیر ملکی اداروں میں غیر قانونی سرمایہ کاری کے الزام پر 908 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیاہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاسی جاعت دراوڑا مُنیترا کزگم ( ایم کے ڈی ) سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ پریہ جرمانہ بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے عائد کیا …

نئی دہلی ۔28اگست (اے پی پی):بھارتی رکن پارلیمنٹ ایس جاگتھرکشکن اور ان کے خاندان پر غیر ملکی اداروں میں غیر قانونی سرمایہ کاری کے الزام پر 908 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیاہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاسی جاعت دراوڑا مُنیترا کزگم ( ایم کے ڈی ) سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ پریہ جرمانہ بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے عائد کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے ستمبر 2020 میں جاگتھرکشکن جو ایک تاجر ہیں کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں تحقیقات کی ہیں۔

تحقیقات کے بعدمالی تحقیقاتی ایجنسی نے جاگتھرکشکن اور ان کے خاندان کے ارکان کی ملکیتی تقریباً 89.19 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی تھی۔تاہم ضبطی کے حکم کو مجاز اتھارٹی نے فروری 2021 میں معطل کر دیا تھا جس کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی اپیل ٹریبونل میں زیر التوا ہے۔ بعد ازاں دسمبر 2021 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فیما کے سیکشن 16 کے تحت جاگتھرکشکن اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف ایک نئی شکایت درج کی جس میں ان پر غیر ملکی اداروں میں غیر قانونی سرمایہ کاری کا الزام لگایا گیا تھا۔جگتھرکشکن کے خلاف الزامات میں 2017 کے دوران سنگاپور کی ایک شیل کمپنی میں 42 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، اور سنگاپور میں حصص کا حصول اور اس کے بعد خاندان کے افراد کو منتقلی شامل ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یہ بھی کہا کہ ڈی ایم کے ایم پی نے سری لنکا کی ایک کمپنی میں تقریباً 9 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔جاگتھرکشکن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کے خلاف مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی اپیل خارج کر دی تھی۔جس کے بعد ان کی 89.19 کروڑ روپے کی جائیدادیں بھی دوبارہ ضبط کر لی گئیں اور 908 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ۔\932