29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ کا دیربالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد...

چیئرمین سینیٹ کا دیربالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دیربالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نےاللہ تعالی سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ نے عوام سے اپیل کی کہ حالیہ شدید بارشوں کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں