آئیسکو نے ضروری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

173
Power will remain off
Power will remain off

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔جمعہ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر (کل) ہفتہ کے روز بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق31اگست کی صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک اسلام آباد سرکل،I-10/1،I-10/2،نیو ایکسچینج فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،کمرشل سینٹر،ایس ایم دین،نیسٹ روڈ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،نیو کلیام،اولڈ کلیام،جھٹہ ہتھیال،بسالی،انڈسٹریل،بھل،گمٹی،جرار کیمپ، ڈاکٹر ٹائون،مورگاہ،پارک ویو،فوجی فائونڈیشن،محبوب شہید،موہرہ نگیال،ولایت کمپلیکس،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،قریشی آباد،گرجا I،رنیال،زیٹا I،ہمایوں I فیڈرز،جہلم سرکل،کنتریلہ،گلیانہ،

کرنل محمد اکرم ،کلیا،بئی خان،مٹوا،کرولی،وارڈ نمبر 8،سکیمI، فیڈرز ، چکوال سرکل،ڈھوڈا فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ کے مطابق وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔