ربیع الاول1446ھ کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس( بدھ ) کو طلب

92
Abdul Khabir Azad
Abdul Khabir Azad

ربیع الاول1446ھ کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس( بدھ ) کو طلب

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ربیع الاول1446ھ کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس( بدھ ) کواسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں گے۔اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس میں شام 5 بجے منعقد ہوگا۔ چاند دیکھنے کےلئے محکمہ موسمیات سے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تکنیکی معاونت کریں گے۔\