نیویارک۔5ستمبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنراور انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدیف اور آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینورمینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ رواں سال …
ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور جیک ڈریپر یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
نیویارک۔5ستمبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنراور انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدیف اور آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی ایلکس ڈی مینورمینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار ،اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے سخت مقابلے کے بعد عالمی نمبر پانچ حریف ڈینیئل مدویدیف کو 2-6، 6-1، 1-6 اور 4-6سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور میچ میں برطانوی ٹینس سٹار جیک ڈریپر نے بھی ٹاپ 8 رکاوٹ عبور کرلی ، انہوں نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 5-7اور 2-6 سے مات دے کر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔









