مظفرگڑھ ،مسلح ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری قتل

108
Firing
Firing

مظفرگڑھ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں مسلح ڈکیتی کے واقعہ میں مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں دن دیہاڑے 2 نامعلوم مسلح ڈاکو جمیل شاہ نامی شہری کے گھر میں ڈکیتی کی غرض سے گھس گئے،

مزاحمت کرنے پر اندھادھند فائرنگ کرکے سید جمیل شاہ کو موقع پر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔پولیس تھانہ جتوئی نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کرائم سین یونٹ نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے،پولیس تھانہ روہیلانوالی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔