خیبر پختونخواہ میں ایم( منکی) پاکس سے متاثرہ 03 مریض صحت یاب ہو گئے

93
M. (Monkey) Pax
M. (Monkey) Pax

پشاور۔ 05 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخواہ میں ایم( منکی) پاکس سے متاثرہ 03 مریض صحت یاب ہوگئے ۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق صحت مند ہونے والے مریضوں کا تعلق،پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے۔

تینوں مریضوں میں بیماری ختم ہو چکی ہے اور دوبارہ پی سی آر ٹسٹ کے ذریعے وزیرستان کلیرنس کی تصدیق ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بروقت ایسولیٹ کرکے بیماری کو کمیونٹی میں پھیلنے سے بچایا ہے،تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔