کوئٹہ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جس دن پاک افواج کےشہدا نےملک وقوم کےلئےبےپناہ قربانیاں دیں۔
انہوں نے یوم دفاع کے موقع پرپیغام میں کہا کہ پاک فوج کے شہداہمارےماتھے کاجھومرہے،بلوچستان سےخیبرپختونخوا،سندھ سےپنجاب ہرسرحدپر پاک فوج کے جوان ہماری حفاظت کےلیے تعینات ہیں،انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف جو پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے اس کی میں مذمت کرتا ہوں،نوجوان پاک افواج کے خلاف پراپیگنڈےکاشکارنہ ہوں،مضبوط فوج کی بدولت ہی قومیں مستحکم ہوتی ہیں، انہوں نے کہا ہےقوم کو6ستمبر1965کی طرح آج بھی اتحادو یکجہتی کی ضرورت ہے، دشمن ہمیں تقسیم کرکےختم کرناچاہتاہےلیکن ہم دشمن کو اپنےمذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔