ریاض ۔ 12 اپریل (اے پی پی) فلپائن کے صدر روڈو ریگو دو تیرتے نے ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے، تجارتی روابط بڑھانے کے ساتھ عالمی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خادم حرمین شریفین اور فلپائنی صدر کی موجودگی …
فلپائنی صدر کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات دو طرفہ تجارتی تعاون کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔ 12 اپریل (اے پی پی) فلپائن کے صدر روڈو ریگو دو تیرتے نے ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے، تجارتی روابط بڑھانے کے ساتھ عالمی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خادم حرمین شریفین اور فلپائنی صدر کی موجودگی میں باہمی تعاون کی متعدد یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر سعودی عرب -فلپائن تعاون پروگرام کا بھی اعلان کیا گیا۔ سعودی وزارت لیبر اور سماجی بہبود کا فلپائنی حکام کے ساتھ فلپائنی شہریوں کی ملازمت کا بھی ایک معاہدہ طے پایا۔







