وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سید نوید قمر کی ملاقات

154
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سید نوید قمر کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سید نوید قمر کی ملاقات

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سید نوید قمر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور وفاق و صوبے کے تعاون سے جاری عوامی مفاد کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کا سندھ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔