بیجنگ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ٹرمپ سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سازی کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق چینی رہنما نے یہ بات امریکی صدر سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران کہی۔ شی جن …
شمالی کوریا کا بحران پرامن طور پر حل کرنے کی ضرورت، چینی صدر

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ٹرمپ سے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سازی کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق چینی رہنما نے یہ بات امریکی صدر سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران کہی۔ شی جن پنگ نے اس دوران کہا کہ چین شروع سے ہی شمالی کوریائی بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی وکالت کر رہا ہے۔







