چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی چینی عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں ، علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر گفتگو کی

115

راولپنڈی۔14ستمبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ( سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عوامی جمہوریہ چین کے دورے کے دوران سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے وائس چیئرمین جنرل ہی ویڈونگ اور سی ایم سی کے جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف جنرل لیو ژینلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور 11ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےبیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا اور دو طرفہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون پر پیش رفت کا اعتراف کیا ۔چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔