پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیو ورکر کامل خاتون کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

122
اے اے سی (جنرل) عدیل حسین شاہ کی کیال میں پولیو مہم کے تیسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت

کوئٹہ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):پولیو مہم کے دوران تحصیل گنداخہ میں پولیو ورکرز کامل خاتون نے شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں سیلابی پانی سے گزر کر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے پلا کر جس حب الوطنی اور قومی جذبے کا اظہار کیا وہ قابل دید ہے اور اس کے اس فرض شناسی کو چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اس ورکرز کی پولیو مہم کے دوران ویڈیو کلپ کو دیکھ کر حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انہیں بہتر کارکردگی کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ۔

ڈپٹی کمشنر استامحمد جلیل احمد نے اس حوالے سے ایک سادہ سی مگر پروقار تقریب منعقد کی جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے پولیو ورکر کو بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

اس موقع پر سردار ہارون خان جمالی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈسٹرکٹ چیئرمین سالار خان جمالی، میئر استامحمد مظفر خان جمالی، اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت ودیگر محکمہ ہیلتھ کے افسران و صحافی موجود تھے ۔