پاپوا نیو گنی میں قبائلی جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 30 افراد ہلاک

94
Firing

پورٹ مورسبے۔16ستمبر (اے پی پی):پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں قبائلی جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق پولیس نےبتایا کہ بدامنی اگست میں اس وقت شروع ہوئی جب پورگیرا ویلی میں غیر قانونی کان کنوں نے ایک زمیندار کو زخمی کر دیا۔پولیس کمانڈر جوزف ٹونڈوپ نے بتایا کہ امن مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی ۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 30 افراد ہلاک اور سینکڑوں خواتین اور بچے بے گھر ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے گھر جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔پولیس کمشنر ڈیوڈ میننگ نے کہا کہ یہ بگڑتی ہوئی صورتحال غیر قانونی کان کنوں اور غیر قانونی آباد کاروں کی وجہ سے ہوئی ہے جو وہاں کے زمینداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور مقامی برادریوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے تشدد کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کا استعمال انتہائی مشکل پہاڑی علاقوں میں امن بحال کرنے کے لیے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سادہ الفاظ میں، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کسی عوامی جگہ پر ہتھیار اٹھاتے ہیں یا کسی دوسرے شخص کو دھمکی دیتے ہیں، تو آپ کو گولی مار دی جائے گی۔