ٹیکسٹائلز کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حجم 2033تک3.70 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):ٹیکسٹائلز کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حجم 2033تک3.70 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ انجینئر حسین احمد صدیقی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائلز کی بین الاقوامی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، 2023 کے دوران مارکیٹ کا حجم 1.84 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم 2033 تک ٹیکسٹائلز کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حجم 3.70 ٹریلین ڈالر …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):ٹیکسٹائلز کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حجم 2033تک3.70 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ انجینئر حسین احمد صدیقی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائلز کی بین الاقوامی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، 2023 کے دوران مارکیٹ کا حجم 1.84 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم 2033 تک ٹیکسٹائلز کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حجم 3.70 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کی سالانہ شرح نمو میں 7 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔ 2022 کے دوران پاکستان ٹیکسٹائزز برآمدات کرنے والا دنیا کا 9واں بڑا ملک تھا لیکن گزشتہ سال کے دوران بد قسمتی سے پاکستان ٹیکسٹائلز برآمدات کرنے والے 10 بڑے ممالک میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے ، انجینئر حسین احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت کی موثر اور حمایت کرنے والے پالیسی ٹیکسٹائلز کی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

جس کیلئے پالیسیز میں تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرکے بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کیا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائلز اینڈ اپیرل پالیسی 2025-2020 خوش آئندہ ہے جس میں 2025 تک شعبہ کی برآمدات کا حجم 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں