21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںبلاک شناختی کارڈز کا مسلئہ بارہ سال پرانا ہے جسے دو دنوں...

بلاک شناختی کارڈز کا مسلئہ بارہ سال پرانا ہے جسے دو دنوں میں حل نہیںکیا جا سکتا ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ بلاک شناختی کارڈز کا مسلئہ بارہ سال پرانا ہے جسے دو دنوں میں حل نہیںکیا جا سکتا ہے، بلاک شناختی کارڈ زکے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر وزارت داخلہ، قانون و انصاف غور کر رہی ہے، اس مسئلہ پر سیاست کرنابلا جواز ہے، حکومت ملک کی سلامتی کیخلاف کام کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دے گی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر بلاک شناختی کارڈ زکے حوالے سے احتجاج کرنے والوں سینیٹرز و اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلاک شناختی کارڈ زکے مسئلہ کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں، حکومت نے اس حوالے سے جنوری میں کمیٹی قائم کی تھی جس نے تین ماہ کی مسلسل جدوجہد سے اس مسئلہ کے حل کیلئے چند سفارشات مرتب کر کے وزارت داخلہ اور وزارت قانون و انصاف کو بھیجی ہیں تاکہ بلاک شناختی کارڈ زکا مسئلہ حل ہو سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں