چنائی ۔22ستمبر (اے پی پی):بھارت نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 280 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کی ٹیم 515 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کپتان نجم الحسین شانتو 82 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شکیب الحسن 25 ، لتن داس …
بھارت نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 280 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی
چنائی ۔22ستمبر (اے پی پی):بھارت نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 280 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کی ٹیم 515 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کپتان نجم الحسین شانتو 82 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شکیب الحسن 25 ، لتن داس ایک ، مہدی حسن میراز 8 ، تسکین احمد 5 اور حسن محمود 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے تباہ کن بائولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔روندرا جدیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں ،
روی چندرن ایشون نے پہلی اننگز میں 113 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی ، انہیں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔









