33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزتمدن اور ثقافتوں کے حسین امتزاج کے مخصوص انداز نے قر العین...

تمدن اور ثقافتوں کے حسین امتزاج کے مخصوص انداز نے قر العین حیدر کے قد آور ہونے میں اہم کردار ادا کیا

- Advertisement -

لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):الحمرا آرٹس کونسل میں بدھ کے روز الحمرا ادبی بیٹھک میں پاکستان کے نامور لکھاری اصغر ندیم سید نے شہر آفاق قلم کار قر العین حیدر کی شخصیت اور انکے ادبی کام پر اظہار خیال کیا،ادبی نشست میں چیئرمین الحمرا رضی احمد نے خصوصی شرکت کی۔اصغر ندیم سید کا کہنا تھا کہ قر العین حیدر کے فکشن پر مبنی کام حقیقت کے قریب ترین ہے

،قر العین حیدر کے فکشن کا دائرہ کار کسی بھی فکشن رائٹر سے زیادہ وسیع ہے، کرداروں کے لا محدود زاویوں نے نئے موضوعات کو جنم دیا۔قر العین حیدر کی اپنی شخصیت کلاسیکل اسٹیٹس کی حامل ہے،تمدن اور ثقافتوں کے حسین امتزاج کے مخصوص انداز نے قر العین حیدر کے قد آور ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔قر العین حیدر کا زمانہ ٹرانسفرمیش کا زمانہ تھا،ادب دور کی قید سے آزاد ہے، قر العین حیدر پورے برصغیر کی منفرد لکھاری ہے،

- Advertisement -

برصغیر کی تاریخ ، جغرافیہ ، ثقافت ، سماج قدرت اور فطرت قر العین حیدر کے خاص موضوعات رہے،پاکستان کے قومی ادارے پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کا یونیفارم بھی قر العین حیدر نے ڈیزائن کیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ اپنے اسلاف ، ادبی ,اصلاحی اور معاشرتی موضوعات پر پروگرامز کا اہتمام اصلاح معاشرے کی طرف عملی کام ہے،الحمرا انتظامیہ کے مطابق مستقبل قریب میں بھی ایسے ہی نامور ستاروں کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،شرکا نے پروگرام کے اختتام پر سوال جواب کئے،نوین روما نے بطور میزبان پروگرام ہوسٹ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=505552

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں