اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ملک سے تولیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 3ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں تولیوں کی برآمدات سے ملک کو171ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 161ملین ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔ اگست میں تولیوں کی برآمدات سے ملک کو101ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ …
ملک سے تولیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 3ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ملک سے تولیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 3ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں تولیوں کی برآمدات سے ملک کو171ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 161ملین ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔
اگست میں تولیوں کی برآمدات سے ملک کو101ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اگست کے 87ملین ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں تولیوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر44فیصدکی نموہوئی ہے۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کامجموعی حجم 2.915 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.770 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5.3فیصدزیادہ ہے۔








