اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں،وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر64فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں،وینز اورجیپوں کے 5014یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں،وینز …
لائیٹ کمرشل گاڑیوں،وینز اورجیپوں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر64فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں،وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر64فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں،وینز اورجیپوں کے 5014یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں،وینز اورجیپوں کے 3060یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اگست میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں،وینز اورجیپوں کے 2282یونٹس کی فروخت ہوئی جوجولائی کے مقابلہ میں 16فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 37فیصدزیادہ ہے۔جولائی میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں،وینز اورجیپوں کے 2732یونٹس اورگزشتہ سال اگست میں 1670یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں گاڑیوں کے مجموعی طورپر211252یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 181584یونٹس کے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے۔








