28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادی میر لاکوموف کا انٹرویو

پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادی میر لاکوموف کا انٹرویو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور یوکرین نے حکومتی نظام میں بہتر اسلوب حکمرانی، شفافیت اور انسداد بدعنوانی کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔ یہ بات پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادی میر لاکوموف نے جمعہ کو یہاں ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو اور یوکرین کا قومی انسداد بدعنوانی بیورو (این اے بی یو) جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر کرپشن کی روک تھام کے لئے جلد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات اور ٹیکنالوجیز سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں ہر سرکاری ملازم عوام کو جوابدہ ہے اور ہر ماہ این اے بی یو کو اپنے اثاثہ جات اور اخراجات پیش کرتا ہے جسے کوئی بھی شہری چیلنج کر سکتا ہے۔ اس سے سرکاری ملازمین میں بدعنوانی کی حوصلہ شکنی میں بہت مدد ملی۔ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے سفیر نے کہا کہ درحقیقت یہ موجودہ صلاحیت سے بہت کم ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اسے آئندہ پانچ برسوں میں ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اس ضمن میں پاک یوکرین بزنس کونسل کو کاروباری روابط کے فروغ میں معاونت اور سہولت پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50622

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں