سیالکوٹ، شہری پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار

124

سیالکوٹ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں شہری پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق کالر نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ وہ ہسپتال سے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک نجی پٹرول پمپ کے قریب ایک کار سوار منچلے نے اپنی کار کو غلط طرف موڑا جس سے موٹر سائیکل سوار بال بال بچے، موٹر سائیکل سوار نے کار ڈرائیور سے اس خطرناک ڈرائیونگ کے بابت پوچھا تو کار سوار نے توں تکرار کرتے ہوئے کار سے پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پٹرولنگ آفیسر کے متعلقہ پولیس کو کار کے تصویری شواہد اور کار سوار کا ڈیٹا شیئر کیا تو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری پر فائرنگ کرنے والے کار سوار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔