27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزپاکستان کی ایک مقبول و معروف گلوکارہ نسیم بیگم کی برسی(کل) منائی...

پاکستان کی ایک مقبول و معروف گلوکارہ نسیم بیگم کی برسی(کل) منائی جائے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی ایک مقبول و معروف گلوکارہ نسیم بیگم کی برسی کل( اتوار 29 ستمبر کو )منائی جائے گی۔ وہ پاکستانی فلموں میں پس پردہ گلوکاری کے لیے اپنی منفرد پہچان رکھتی تھیں۔ 1964ء تک وہ پانچ دفعہ نگار ایوارڈ جیت چکی تھیں۔ انھوں نے بہت سے ملّی نغمے بھی گائے ہیں، جن میں اے راہِ حق کے شہیدوں وفا کی تصویروں، تمھیں وطن کی ہوائیں سلام کرتی ہیں بہت مقبول ہوا۔نسیم بیگم 24 فروری 1936ء کو امرتسر بھارت میں پیدا ہوئیں۔

نسیم بیگم نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت مشہور کلاسیکی غزل گائیکہ فریدہ خانم کی بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی ۔اپنا پہلا فلمی نغمہ انھوں نے 1956ء کی فلم گڈی گڈا میں موسیقار غلام احمد چشتی کی ترتیب دی گئی موسیقی پر گایا۔ 1958ء میں، موسیقار میاں شہریار نسیم بیگم کی آواز سے بہت متاثر ہوئے اور اپنی فلم بے گناہ(1958ء) میں گانے کا موقع دیا۔ نسیم بیگم نے گانا نینوں میں جل بھر آئے، گا کر راتوں رات شہرت حاصل کر لی، یہ گانا پچاس کی دہائی میں بہت مقبول رہا۔ احمد رشدی کے ساتھ دوگانے بہت مشہور ہوئے اور ان دونوں کی جوڑی بہت پسند کی جاتی رہی۔ واضح رہے کہ بہت سے لوگ اب تک اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ یہ نغمہ نسیم بیگم کی جگہ ملکہ ترنم نور جہان نے گایا تھا۔ 1966ء میں پاکستانی فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار سیف الدین سیف نے اس نغمے کو اپنی فلم مادر وطن میں بھی استعمال کیا جس کی موسیقی سلیم اقبال نے ترتیب دی ۔

- Advertisement -

نسیم بیگم کو 1960 ، 1961، 1963 اور 1964 میں نگار ایوارڈ برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ سے نوازا گیا۔29 ستمبر 1971ء کو اُن کا انتقال ہو گیا ۔ نسیم بیگم کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور موسیقی سے محبت کرنے والے حلقوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506307

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں