سعودی عرب میں اونٹوں کی پرورش اور نگہداشت کے لیے خصوصی قصبہ قائم کرنے کی منظوری

ریاض ۔ 14 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں اونٹوں کی پرورش اور نگہداشت کے لیے اونٹوں کا خصوصی قصبہ قائم کرنے کی منظوری دی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اونٹوں کے خصوصی مرکز کے قیام کا مقصد مملکت میں موجود بہترین نسل کے اونٹوں کا تحفظ، اونٹوں کے فوائد پر تحقیقات اور ان کی تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔شاہ …

ریاض ۔ 14 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں اونٹوں کی پرورش اور نگہداشت کے لیے اونٹوں کا خصوصی قصبہ قائم کرنے کی منظوری دی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اونٹوں کے خصوصی مرکز کے قیام کا مقصد مملکت میں موجود بہترین نسل کے اونٹوں کا تحفظ، اونٹوں کے فوائد پر تحقیقات اور ان کی تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اونٹوں کے خصوصی فارم ہاو¿س کا افتتاح ’شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا۔اس موقع پر حکام نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو”اونٹ قصبے“ کے انفرا سٹرکچر بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply