افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا،روسی صدر

ماسکو ۔ 14 اپریل (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میںروس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے افغانستان میں بحران کے شدّت اختیار کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس کو امید ہے کہ افغانستان میں بحران کے حل کے لئے تعطل ختم کرنے …

ماسکو ۔ 14 اپریل (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میںروس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے افغانستان میں بحران کے شدّت اختیار کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس کو امید ہے کہ افغانستان میں بحران کے حل کے لئے تعطل ختم کرنے کے لئے فوجی روانہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔روس کے صدر نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ تاجکستان میں تعینات روسی فوجیوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ولادی میر پیوٹن نے افغانستان کے آئین کو تسلیم کئے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں مسلح گروہوں کو غیرمسلح کرنے اور قومی آشتی کی ضرورت پر تاکید کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply