33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںقیام پاکستان کی سترسالہ جشن کی تقاریب میں ترکی بھی بھرپور حصہ...

قیام پاکستان کی سترسالہ جشن کی تقاریب میں ترکی بھی بھرپور حصہ لے گا، ترک سفیر صادق بابر گرگن

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) ترک سفیر صادق بابر گرگن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کی خوشیوں کے موقع پر سترسالہ جشن کی تقاریب میں ترکی بھی بھرپور حصہ لے گا اور اس سلسلے میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے سیکرٹری انجینئر عامر حسن سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔ ترک سفیر نے کہاکہ پاکستان اور ترکی بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام اور قیادت باہمی اعتماداور محبت کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان قربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترکی پاکستان کے ساتھ فنون لطیفہ، ادب اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ اس ضمن میں قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے ساتھ قریبی تعاون دونوں ممالک کو اس شعبے میں مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سیکرٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ انجینئر عامر حسن کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہاکہ نیشنل لائبریری میں ترک کارنر قائم کیاجائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50684

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں