25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزماضی کے نامور اداکار، ہدایتکار، فلمساز سید کمال کی 15ویں برسی منگل...

ماضی کے نامور اداکار، ہدایتکار، فلمساز سید کمال کی 15ویں برسی منگل کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):معروف اداکار، ہدایتکار، فلمساز سید کمال کی15ویں برسی منگل کو منائی گئی۔وہ 27 اپریل 1934 کو بھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے اور 1957 کو پاکستان منتقل ہو گئے،پاکستان آ کر انہوں نے اپنی پہلی فلم ’’ٹھنڈی سڑک‘‘ بنائی۔ سید کمال نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے قبل ممبئی میں بننے والی فلم’’باغی سردار‘‘کے ایک مختصر کردار سے کیا۔انہوں نے 2000 تک 84 فلموں میں کام کیا جن میں 75 اردو، 8 پنجابی اور ایک پشتو فلم شامل تھی۔

ان کی مشہور فلموں میں ’’زمانہ کیا کہے گا‘‘، ’’آشیانہ‘‘، ’’ایسا بھی ہوتا ہے‘‘، ’’ایک دل دو دیوانے‘‘،’’ بہن بھائی‘‘، ’’ہنی مون‘‘،’’ روڈ تو سوات ‘‘اور ‘‘نئی لیلیٰ نیا مجنوں‘‘ سرفہرست ہیں۔انہوں نے بطور فلمساز اور ہدایتکار بھی متعددفلمیں بنائیں جن میں جوکر، شہنائی،ہنی مون، ہیرو، آخری حملہ، انسان اور گدھا، جٹ کڑیاں توں ڈردا، آج دی کڑیاں، کل دے منڈے اور سیاست کے نام شامل تھے۔سید کمال کو ان کی اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جن میں تین نگار ایوارڈز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی شامل ہے۔ سید کمال یکم اکتوبر 2009 کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ان کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں سید کمال کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیاگیا

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507159

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں