28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،مختلف وزارتوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر غور اور منظوری دی گئی

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعہ کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف وزارتوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر غور کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے جنوری 2017ءسے مہینے کی تنخواہ 380 ملین روپے کی ادائیگی کی منظوری دی۔ ای سی سی نے نیشنل بینک آف پاکستان یا کسی اور مالیاتی ادارے کیلئے لیٹر آف کمفرٹ کے اجراءکیلئے وزارت خزانہ کی تجویز کی منظوری دی جو لاہور۔سیالکوٹ موٹروے پراجیکٹ کے کمرشل لینڈرز کیلئے سٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ جاری کرے گا۔ ای سی سی نے تولنگ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کیلئے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی تجویز کی منظوری دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں