- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 14 اپریل (اے پی پی) کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے جمعہ کو باگسر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور اگلے محاذ پر فوجیوں کے آپریشنل تیاریوں اور دفاع پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا جو لائن آف کنٹرول کے قریب بے گناہ شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہےں۔ انہوں نے فوجیوں کے بلند مورال اور علاقہ کی شہری آبادی کے مضبوط عزم کی تعریف کی اور بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دینے پر زور دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50736
- Advertisement -