
کراچی ۔ 15 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان اور حکومتِ اظہارِ رائے اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہیں اور صحافیوں کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دیتی ہیں تاکہ صحافی برادری اپنے چھوٹے بڑے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے دباﺅ سے نکل کر پوری یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں گورنر ہاﺅس میں کراچی پریس کلب کے عہدیداران اور شعبہ صحافت کی نمائندہ شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اطلاعات پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی موجود تھے۔