27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،کاشتکاروں کو پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو 10 اکتوبر...

فیصل آباد،کاشتکاروں کو پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو 10 اکتوبر تک آخری پانی لگانے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت کے سائنٹفک آفیسر اعجازالحسن نے کپاس کے کاشتکاروں کو پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو7سے10 اکتوبر تک آخری پانی لگانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ آخری پانی لگانے میں تاخیر کے باعث فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتاہے اس لئے کاشتکار کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور جونہی سفید پھول پودے کی چوٹی تک پہنچیں فوری طور پر آخری پانی لگا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار موسم اور فصل کی حالت دیکھ کر بھی آبپاشی کافیصلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چونکہ موسم میں نمی کے باعث لشکری سنڈی اور سست تیلے کے حملہ کا امکان بڑھتا جارہاہے لہٰذا کاشتکار ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کاعمل بھی یقینی بنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد تک بڑھنے سے بچایا جا سکے۔

- Advertisement -

مزید برآں حکومتی ہدایات کی روشنی میں جائیکا، پیڈااور محکمہ اصلاح آب پاشی و محکمہ زراعت کے اشتراک سے کسانوں کو نہری پانی کی بچت کی ترغیب دینے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس منصوبہ کے تحت کسانوں کی آبی ضروریات کو پوراکرنے اور آب پاشی کے ضمن میں ان کی معاونت سمیت پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے خصوصی تربیتی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ حال اور مستقبل میں درپیش آنے والے پانی کی کمی جیسے سنگین مسائل سے ممکن حد تک نمٹاجاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولنگر اور دیگر شہروں کی راجباہوں پر ابتدائی طور پر اقدمات کر کے پانی کی لیکج اور اس کا ضیاع روکا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ اس دوران کسانوں اور کاشتکاروں کو پانی کی بچت کے لئے لیزر لینڈ لیولنگ، بیڈ اینڈ فرو، سپرنکلز، ٹنل اور ڈرپ اریگیشن کے طریقوں سے بھی روشناس کروایاجائے گا جس سے پانی کی 50فیصد سے زائد بچت ہو گی جبکہ اس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدن میں بھی بہتری آئے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508404

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں