- Advertisement -
چیچہ وطنی 04 اکتوبر (اے پی پی):چیچہ وطنی سے نامعلوم افراد صراف کے نوجوان بیٹے کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس کے مطابق بلاک نمبر2میں رہائشی پذیر مین بازار کے زرگر عمران تبسم کے22سالہ بیٹے علی عمران کو نامعلوم ملزمان نے اسکے گھر کے قریب سے اسوقت اغوا کرلیا جب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ مقامی ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس آرہا تھا،ملزمان مغوی لڑکے کو کار میں ڈال کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508472
- Advertisement -