وزیراعظم محمد نواز شریف کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کے ساتھ ملاقات

120
APP43-17 ISLAMABAD: April 17 – Lieutenant General H.R. Mcmaster, the US National Security Advisor called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House. APP

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط اور باہمی بنیاد پر شراکت داری چاہتاہے اور خطہ اور اس سے آگے امن و سلامتی کے فروغ کے لئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتاہے ۔انہوںنے یہ بات پیر کو یہاں امریکی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے افغانستان کی خراب سکیورٹی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغان بحران کے حل کے جائزہ کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر کا امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے پاکستان کے لئے یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں اپنی حکومت کی ان کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں سلامتی کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ عالمی برادری نئے پاکستان کے جذبے کے ساتھ ہونے والی ترقی کی مکمل تعریف کررہی ہے ۔