صدر مملکت ممنون حسین کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف اسلام کی آفاقی تعلیمات کی روشنی میں جوابی بیانیے کی تشکیل میں تعلیمی ادارے اور علماءو دانشور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے 12 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف اسلام کی آفاقی تعلیمات کی روشنی میں جوابی بیانیے کی تشکیل میں تعلیمی ادارے اور علماءو دانشور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے 12 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی حقیقی تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ اس سلسلے میں انہوں نے تعلیمی اداروں میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی تاکہ طالب علموں کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے اور وہ معاشرے کی قیادت کر سکیں۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی باہمی مفاد میں مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے اور اس یونیورسٹی کے دیگر مسلم ممالک میں کمپس بھی قائم کئے جائیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے انتطامی معاملات میں بورڈ آف ٹرسٹیز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں۔

Leave a Reply