31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانوگی دیر لوئر ، ریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

مانوگی دیر لوئر ، ریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

- Advertisement -

دیر لوءیر۔۔۔07 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو1122 دیر لوئر کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ریسکیو1122 کے مطابق ایمبولینس میں مانوگئی کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ بچے کی پیدائش کا وقت قریب آ گیا

ایسے میں حالات کو دیکھتے ہوئے خاتون کے گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کو ڈیلیوری میں اپنی مہارت سے مدد فراہم کی ۔ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود رہتا ہے جس کو اس موقع پر استعمال کیا گیا۔ریسکیو1122 کے مطابق زچہ و بچہ بالکل ٹھیک اور صحتمند ہیں جن کو بعد ازاں ہسپتال سے بھی چیک کروا لیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509207

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں