19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںپتوکی پھول نگر میں پلاسٹک شاپر فروخت اور استعمال کرنے والے دکانداروں...

پتوکی پھول نگر میں پلاسٹک شاپر فروخت اور استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف محکمہ ماحولیات کی کاروائی ،متعدد کو جرمانے

- Advertisement -

پتوکی۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):وزیرعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر گزشتہ ماہ شاپروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی سیکرٹری ماحولیات کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات قصور کے زیر نگرانی انسپیکٹر محکمہ ماحولیات پھول نگر محمد اشرف گجر نے پھول نگر میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو چیک کرتے ہوئےشاپر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کوبھاری جرمانے بھی کیے

مٹھائی کی دکانوں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کو بھی چیک کیا گیاانسپیکٹر محکمہ ماحولیات پھول نگر محمد اشرف گجر کا کہنا تھا قانون پر عمل درامد کروانا ہماری ذمہ داری ہے اگر کسی دکاندار نے شاپر فروخت کیے ان کی دکانیں بھی سیل کی جائیں گی

- Advertisement -

جرمانے بھی کیے جائیں گے اگر ضرورت پڑی تو ان کو جیل بھی بھیجا جائے گا اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی شاپروں میں کھانے پینے کی چیزیں مت لے کے جائیں کیونکہ ان سے بہت ساری بیماریاں جو ہیں پھیل رہی ہیں حکومت نے دوست ماحول پیدا کرنے کے لیے اور حفظان صحت کے اصولوں کی مدنظر رکھتے ہوئے شاپروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509296

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں