31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںڈائریکٹر جنرل زراعت( توسیع) اور ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ)کا سیالکوٹ اور...

ڈائریکٹر جنرل زراعت( توسیع) اور ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ)کا سیالکوٹ اور نارروال کے مختلف علاقوں کا دورہ،دھان کی فصل کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔8اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل زراعت( توسیع) لاہور عبدالحمید ،ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) لاہور ڈاکٹر عامر رسول ، سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انٹامالوجی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر منصورالحسن ساہی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے سیالکوٹ اور نارووال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ان علاقوں میں دھان کی فصل کا جائزہ لیا۔

اس دورے کا مقصد زمینداروں کو کیڑوں کے خلاف مناسب اور موثر زہر کا استعمال اور سموگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ دھان میں زہروں کی باقیات اور (پی ایچ آئی) وقفہ قبل از برداشت کو مدنظر رکھنا اہم پہلو ہے۔انہوں نے علی پور سیداں نارووال میں محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے لگائے گئے آئی پی ایم پلاٹ کا دورہ کیا اور زمینداروں سے میٹنگ کی۔محکمہ کے افسران نے کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن پراگرس سمیت تحصیل پسرور کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509638

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں