29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار،...

ہری پور میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار، سامان برآمد

- Advertisement -

ایبٹ آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے سامان برآمد کر لیا۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سٹی کی حدود محلہ رمضانی اور دیگر محلوں میں مختلف اوقات میں چوری کے واقعات رونما ہوئے۔

مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی چور گروہ کے ملزمان زین علی اور محمد عابدکو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے سرقہ شدہ بیٹریاں، دروازے، جنگلے اور دیگر سامان برآمد کر لئے گئے ہیں ، جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509781

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں