29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مہاجرین 90ـ1989 میں پختہ مکانات کی تعمیر...

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مہاجرین 90ـ1989 میں پختہ مکانات کی تعمیر کیلئے چیکس تقسیم کر دیئے

- Advertisement -

مظفرآباد۔8اکتوبر (اے پی پی):مہاجرین 90-1989 کیلئے 750پختہ مکانات کی تعمیر کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے مہاجرین 90-1989 میں پختہ مکانات کی تعمیر کیلئے چیکس تقسیم کر دیئے۔ مہاجرین کو مکانات کی تعمیر کیلئے پہلی قسط 05 لاکھ روپے فی گھر دی گئی ہے، مہاجرین اپنے مکانات کی تعمیر تصریحات کے مطابق خود کریں گے اور حکومت کی جانب سے تعمیر کے عمل کی نگرانی کی جائیگی، مکان کی تعمیر کے کام کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہی دوسری قسط جاری کی جائیگی

مہاجرین کو کل چھ اقساط میں فی مکان 38 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی، پہلے سال میں 375 اور دوسرے سال میں بھی 375 مکانات تعمیر کیے جائیں گے، 750پختہ مکانوں کی تعمیر پر 3096.050 ملین روپے لاگت آئیگی۔ نیو وزیراعظم ہائوس مظفرآباد میں منعقدہ تقریب میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید

- Advertisement -

چیف سیکرٹری دائود محمد بڑیچ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی، آئی جی پولیس سمیت سیکرٹریز حکومت اور مہاجرین 90-1989 کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم کو مکانات کی تعمیر کے عمل کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ مہاجرین اور انکی آنیوالی نسلیں اپنے آپ کو مہاجرین کے بجائے ریاست کا فرسٹ کلاس شہری تصور کریں،مہاجرین کیلئے وہی سہولیات ہیں جو ریاست کے عام شہری کیلئے ہیں، حکومت پر سستے آٹے اوربجلی کیوجہ سے دبائو ہے لیکن اس باوجود ترقیاتی عمل کو متاثر نہیں ہونے دیا،موجودہ حکومت کی سب سے بڑی طاقت اسکی سولہ سترہ ماہ کی شفافیت ہے، اس کو دوگنا کرنا ہے

ہم سب اللہ کے قانون کے ساتھ ساتھ دنیاوی قانون کو بھی جوابدہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ مہاجرین کو ہجرت کیے تقریباً 35 سال ہو گئے، آزادکشمیر کے عوام نے مہاجرین کو دل وجان سے قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سولہ سترہ ماہ میں سلیپنگ پراجیکٹس کو زندہ کیا،مہاجرین کیلئے پختہ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بھی انہی میں سے ایک ہے، رٹھوعہ ہریام پل سمیت جاگراں پراجیکٹ اور آوٹ آف سکول چلڈرن کا منصوبہ آخری سانسیں لے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مہاجرین کیلئے پختہ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ صرف تین ماہ میں اپنی پہلی منزل کی جانب رواں دواں ہے

مہاجرین کو مکانات کی تعمیر کیلئے کوشش کریں گے کہ دوسری قسط جلد سے جلد دیں،ان مکانات کی تعمیر مہاجرین نے خود کرنی ہے، انکی تعمیر کا کریڈٹ بھی آپ کا ہوگا لیکن اگر خوانخواستہ جس مقصد کیلئے پیسہ دیا گیا ہے اس پر استعمال نہ ہوا یا تصریحات کے مطابق تعمیر نہ ہوئی تو اتنے وسائل نہیں کہ دوبارہ سے فنڈز دیے جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ جس مقصد کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں صرف اسی مقصد کیلئے ہی استعمال کیے جائیں،حکومت تعمیر کے عمل کی نگرانی کریگی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر محکمہ بحالیات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فنڈز کی کمی کو وفاق کے ساتھ مل کر دور کرنے کی کوشش کریگی۔ وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے وزیر اعظم چوہدری انوارلحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دو ماہ قبل شروع ہونے والے مہاجرین کیلئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے پر آج سے عملی طور پر کام شروع ہوگیا ہے اور مہاجرین کو مکانات کی تعمیر کیلئے پہلی قسط کیلئے رقم فراہم کردی گئی ہے ،تعمیرکے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509866

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں