ضلع حافظ آبادمیں معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کاسلسلہ شروع کر دیا گیا

62
ضلع حافظ آبادمیں معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کاسلسلہ شروع کر دیا گیا
ضلع حافظ آبادمیں معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کاسلسلہ شروع کر دیا گیا

گوجرانوالہ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے حافظ آباد میں معذورافرادمیں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، ضلع بھر کے 555رجسٹرڈ معذورافرادکوہرتین ماہ بعد10ہزار پانچ سوروپے کی قسط جاری کی جائیگی ۔

مسلم لیگ (ن )کے ضلعی رہنماچودھری تہور حسین تارڑ،جنرل سیکرٹری عابد احسان چٹھہ،ریاض احمد تارڑ،رائے مختاراحمد مکھی اور سرفرازاحمد تارڑ نے ہمت کارڈ کی تقسیم کاافتتاح کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر آمنہ افضل، سوشل ویلفیئر آفیسر و فوکل پرسن مائدہ اشتیاق و دیگر بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں۔

اس موقع پرچودھری تہورحسین تارڑکاکہنا تھاکہ معذور افراد میں ہمت کارڈ کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا انسان دوست اورغریب پرور مثالی اقدام ہے،اس پروگرام کے تحت معذورافراد کو مالی امداد کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،جو پنجاب کی تاریخ کا انقلابی پروگرام ہے۔

انکاکہنا تھا کہ تمام رجسٹرڈ معذور افراد کو بلاتفریق اورباعزت طریقے سے رقوم کی تقسیم کی جائیگی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ افضل نے بتایا کہ ضلع بھر کے پہلے سے رجسٹرڈ 555معذور افراد میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت اور محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کی جانب سے ہمت کارڈ زاور رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،ان رجسٹرڈ افراد کو 10ہزار پانچ سو روپے کی سہ ماہی قسط جاری کی جائیگی اور یہ تمام رجسٹرڈ افراد ہر تین ماہ بعد اپنے ہمت اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کسی بھی بنک سے امدادی رقوم حاصل کر سکیں گے۔