نئی دہلی۔8اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے تجربہ کار کرکٹر محمود اللہ بھارت کے خلاف جاری سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے، ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کو نئی دہلی میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ 38 سالہ محمود اللہ نے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ …
بنگلہ دیشی کرکٹر محمود اللہ کا بھارت کے خلاف سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نئی دہلی۔8اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے تجربہ کار کرکٹر محمود اللہ بھارت کے خلاف جاری سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے، ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کو نئی دہلی میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ 38 سالہ محمود اللہ نے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور ون ڈے کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائوں گا،یہ فیصلہ یہاں آنے سے قبل کرلیا تھا اس حوالے سے اپنی فیملی ، کوچ ، کپتان ، چیف سلیکٹر اور بورڈ کے صدر سے بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ میرے لئے اور ٹیم کے لئے ایک بہتر فیصلہ ہے، میں اپنی تمام تر توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ محمود اللہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اب تک 139 میچز کھیل چکے ہیں جبکہ مزید دو میچ ابھی کھیلنے ہیں۔ وہ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں تیسرے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ وہ بنگلہ دیش کی طرف سے ٹی ٹونٹی میں شکیب الحسن کے بعد دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔









