34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاپر کوہستان، ڈرگ انسپکٹر کا شتیال بازار میں میڈیکل سٹورز کا معائنہ،...

اپر کوہستان، ڈرگ انسپکٹر کا شتیال بازار میں میڈیکل سٹورز کا معائنہ، زائد المیعاد و غیر رجسٹرڈ ادویات ضبط

- Advertisement -

اپر کوہستان ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):اپر کوہستان میں ڈرگ انسپکٹر محمد اشفاق نے شتیال بازار میں میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا اور زائد المیعاد و غیر رجسٹرڈ ادویات ضبط کر لیں ۔ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر محمد اشفاق نے شتیال بازار میں مختلف میڈیکل سٹوروں کا معائنہ کیا، جس کے دوران ایکسپائری، وارنٹی بلز، صفائی اور کنٹرول/نشہ آور ادویات چیک کیں۔

انہوں نے زائد المیعاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات ضبط کر کے ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات بنا لئے۔ اس دوران مشتبہ ادویات کے نمونے لئے گئے جو ٹیسٹنگ کے لئے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پشاور کو بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے میڈیکل سٹور مالکان کو صفائی کا خاص خیال رکھنے اور حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510253

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں