- Advertisement -
ایبٹ آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد میں بگنوتر جنگل ہوٹل کے قریب سوزوکی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس موقعے پر پہنچ گئیں،حادثے میں گلیات مکول بالا سے تعلق رکھنے والے 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510269
- Advertisement -