27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںڈی پی او سرگودہ کا زیر ِتعمیر 47 پل فلائی اوور کا...

ڈی پی او سرگودہ کا زیر ِتعمیر 47 پل فلائی اوور کا دورہ،قینچی موڑ روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سرگودھا۔۔9اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سرگودہاڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے زیر ِتعمیر 47 پل فلائی اوور کا دورہ کیا اور قینچی موڑ روڈ پرٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک یوسف چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی پی اونے ٹریفک کو رواں رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی جگہ پر ڈائیورژن بورڈز لگائے جائیں۔ڈی پی اونے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ شام 6 سے صبح 6 بجے تک 47 پل سے قینچی موڑ تک ٹریفک کے لئے متبادل روڈ استعمال کی جائے اور اس دوران ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے موقع پر موجود ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ اتوار کو سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی اور متبادل روڈ کو استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اورشہریوں کے لیے آسانی پیداکرنے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں