وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ امتحانات کا 16 اکتوبر کو ہونے والا پرچہ ملتوی

88

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کا 16 اکتوبر 2024 کو ہونے والا پہلا پرچہ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 14 سے 16 اکتوبر 2024 تک عام تعطیلات کے اعلان کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

باقی تمام پیپرز پہلے سے مطلع شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ تمام طلباء/اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk سے نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس ڈائون لوڈ کریں۔