22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستانی کمپنیوں کی استعداد کار میں اضافہ کر کے برآمدات میں اضافہ...

پاکستانی کمپنیوں کی استعداد کار میں اضافہ کر کے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ہو رہا ہے ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کی استعداد کار میں اضافہ کر کے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستان سعودی وژن 2030 کو مکمل کرنے کے لیے افرادی قوت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاک سعودی بزنس فورم 2024 کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر تجارت نے سعودی عرب سے آئے کاروباری افراد ، کمپنیوں اور دیگر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ ثقافت اور اقدار رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی شراکت داری قائم ہیں ۔ جام کمال نے کہا کہ پاکستان چاول ، گوشت ، لیدر ، دلیہ ، پھل اور دیگر مصنوعات کی کثیر تعداد سعودی عرب کو برآمد کرتا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت وزارت تجارت دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سعودی عرب کو خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے اس کے علاوہ فارماسیوٹیکل اور ٹیکسٹائل کے شعبے سے بھی سعودی عرب کو برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا ۔

جام کمال نے کہا کہ پاکستان فروری 2025 میں سعودی عرب میں سنگل کنٹری ایگزیبیشن منعقد کرنے جا رہا ہے جس میں سعودی سرمایہ کاروں اور عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ،فوڈ، معدنیات اور دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تجارت میں اضافے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510794

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں